ترکی کی اعلی ترین عدالت نے یوٹیوب پر عائد کردہ حکومتی پابندی کو کالعدم قرار دے دیا ، یوٹیوب پرپابندی غیرقانونی تھی، ترک عدالت

ہفتہ 31 مئی 2014 07:16

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء) ترکی کی اعلیٰ ترین عدالت نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر عائد کردہ حکومتی پابندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس ویب سائٹ پر گزشتہ دو ماہ سے عائد پابندی ترک دستور میں درج آزادی اظہار کی ضمانت کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس عدالتی فیصلے کو رجب طیب اردوان حکومت کے لیے ایک اور دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

عدالت نے کہا کہ وہ ملک کے ٹیلی کمیونیکیشن حکام کو حکم دیں گے کہ وہ اس پابندی کو ختم کریں۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ ترکی میں اس ویب سائٹ پر پابندی کب ختم ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی نے رواں برس مارچ میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی پابندی عائد کر دی تھی، جسے ایک عدالتی حکم نامے کے بعد ختم کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :