کراچی ، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہو گئی ،3پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت 98.70روپے ہو گئی،اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کا اضافہ

ہفتہ 31 مئی 2014 07:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء ) انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ،یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں 3پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت 98.73روپے سے کم ہو کر 98.70روپے ہو گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ مٰن روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 99.65روپے سے بڑھ کر99.70روپے اور قیمت فروخت 99.85روپے سے بڑھ کر99.90روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کو یورو کی قدر میں بھی 5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید135.75روپے سے بڑھ کر135.80روپے اور قیمت فروخت 136روپے سے بڑھ کر136.05روپے ہو گئی اسی طرح 50پیسے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 166.50روپے سے بڑھ کر167روپے اور قیمت فروخت166.75روپے سے بڑھ کر167.25روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز روپے کی نسبت یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.35روپے پر برقرار رہی جبکہ 5پیسے کے اضافے سے سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.70روپے سے بڑھ کر26.75روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :