رافیل نڈال،اینڈی مرے، اینڈرس سیپی،ڈیوڈ فیرر کا فتوحات کا سلسلہ جاری ،فرنچ ٹینس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

ہفتہ 31 مئی 2014 07:09

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء)رافیل نڈال،اینڈی مرے، اینڈرس سیپی،ڈیوڈ فیررنے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فرنچ ٹینس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ فرانس میں جاری میگا ایونٹ کے پانچویں روز کھیلے گئے مینز سنگلز میں عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال اور آسٹریا کے ڈومینک تھیم ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں آمنے سامنے ہوئے۔

ہسپانوی ٹینس اسٹار نییکطرفہ مقابلے میں حریف کھلاڑی کواسٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کیا۔ڈیوڈ فیرر نے سائمن بولیلی کیخلاف کامیابی حاصل کرکے تیسرے مرحلے میں رسائی ممکن بنالی۔خواتین سنگلز کے مقابلوں میں اٹلی کی سارا ایرانی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئیجرمنی کی ڈنہافیزنمیئر2-6،4-6 سے قابو کیا۔

(جاری ہے)

چیک ری پبلک کی پیٹرا کویٹوا نینیوزی لینڈ کی مارینا ایراکوا کو4-6اور4-6 سے شکست دی۔

ادھرچیک ری پبلک کی لوئس سفاروا نے آسٹریلین ٹینس اسٹارکاسی ڈیلکواکیخلاف کامیابی سیمٹی اور اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔امریکا کی سلونی اسٹیفنزنیسلواکیا کی پولانا ہیرکوگ اورروس کی ایکترینامارکووا نے امریکا کی کوکووان دیویگھی کیخلاف کامیابی اپنے نام کی۔دوسری جانب مینزڈبلز کیمقابلوں میں پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روی بوپنا فرنچ اوپن میں جوناتھن ایرلچ اورمارسیلو میلو کے ہاتھوں شکست کھا کر ٹورنامٹ سے باہر ہوگئے جبکہ ویمنز ڈبلز کے مقابلوں میں بھارتی ٹینس ا سٹار ثانیہ مرزا فاتحانہ آغازکرتے ہوئے فرنچ اوپن ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

متعلقہ عنوان :