فکسنگ شکوک کے سائے میں نائیجیریا اور اسکاٹ لینڈ کا میچ 2-2 سے ڈرا،ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف نائیجیرین ٹیم نے دونوں مرتبہ خسارے میں جانے کے باوجود مقابلہ برابر کیاکردیا

ہفتہ 31 مئی 2014 07:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء ) فکسنگ شکوک کے سائے میں کھیلا جانے والا نائیجیریا اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دوستانہ میچ 2-2 سے ڈرا ہوگیا۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف نائیجیرین ٹیم نے دونوں مرتبہ خسارے میں جانے کے باوجود مقابلہ برابر کیا، اس میچ سے قبل ہی برطانیہ ایک کرائم ایجنسی نے خبردار کیا تھا کہ انھیں اسے فکسڈکرنے کی کوشش کا علم ہوا ہے، اس نے فیفا کو بھی خصوصی انتظامات کرنے کا مشورہ دیا تھا۔مقابلے کے اختتام پر نائیجیریا کے کوچ اسٹیفن کیشی نے کہاکہ ہم لوگ فٹبالر ہیں سٹے باز نہیں، ہمیں نہیں معلوم یہ باتیں کہاں سے سامنے آئی ہیں لیکن ان مضحکہ خیز چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نہ ہی اس سے ہماری ورلڈ کپ کے لیے تیاریاں متاثرہوں گی ۔