3 منٹ میں بوئنگ787 کی تیاری ،مختصر ویڈیو فوٹیج بوئنگ کینیڈا کی ایک فضائی کمپنی کیلئے مسافر طیارے کی تیاری کے تمام مراحل صرف تین منٹ میں مکمل ہوتے دکھائے گئے

ہفتہ 31 مئی 2014 07:20

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء)ہوائی جہاز کی تیاری کے مراحل کا خیال ذہن میں آتے ہی یہ تصور ابھرتا ہے کہ جہاز تو ہفتوں اور مہینوں میں بنائے جاتے ہوں گے۔یقینا ہوائی جہاز کی تیاری وقت طلب کام ہے تاہم امریکی فضائی کمپنی بوئنگ کینیڈا کی ایک فضائی کمپنی کے لئے 787 طرز کا مسافر طیارے کی تیاری کے تمام مراحل صرف تین منٹ میں مکمل ہوتے دکھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اخبار 'ڈیلی میل' نے اپنی ویب سائٹ پر ایک مختصر ویڈیو فوٹیج پوسٹ کی ہے جس میں ایک دیو ہیکل مسافر طیارے کی تیاری کے تمام مراحل کو صرف تین منٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ فوٹیج میں آپ ہوائی جہاز کے تمام پارٹس (اجزاء)کو یکجا کرنے سے لے جہاز کے ڈھانچے اور طیارے کی تکمیل تک مراحل دیکھ سکتے ہیں۔بوئنگ کمپنی کو کینیڈین ائر لائن نے787 طرز کے مسافر جہاز بنانے کا آڈر دیا ہے جس میں دیو ہیکل جہاز کے اندر 251 سیٹوں کی گنجائش ہے۔ ہوائی جہاز کی تیاری کے لیے پہلی مرتبہ فائبر کاربن اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ یہ اس ڈیزائن کا پہلا آرڈر ہے جو بہرحال دیگر عالمی فضائی کمپنیوں کے لیے پرکشش ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :