خیبر ایجنسی : وادی تیراہ میں وین الٹنے سے 2بچوں ،3خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق

ہفتہ 31 مئی 2014 07:13

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں وین الٹنے سے دو بچوں اور تین خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ، چھ زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جی کے روڈ خیبر ایجنسی میں متاثرین کی گاڑی وادی تیراہ جارہی تھی کہ روہنگہ کے قریب وین ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور تین خواتین شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے ۔