کرکٹ بورڈ مختلف شہروں میں انڈر19سمر کیمپ لگائے گا ، ملک کی پندرہ ریجنل اکیڈمیز میں 19سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے لئے ٹرائلز کرانے کا اعلان ۔یہ ٹرائلز31مئی سے8جون تک ہوں گے

ہفتہ 31 مئی 2014 07:09

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک کے مختلف شہروں میں انڈر19سمر کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کا مقصد باصلاحیت کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کی تلاش اور ان کی تر بیت ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سلسلے میں ملک کی پندرہ ریجنل اکیڈمیز میں 19سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے لئے ٹرائلز کرانے کا اعلان کیا ہے۔یہ ٹرائلز31مئی سے8جون تک ہوں گے۔قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سر براہ باسط علی،سلیکٹرز فرخ زمان،علی نقوی اور علی ضیا مقامی کوچز کے ساتھ ٹرائلز کی نگرانی کریں گے۔یکم جون کو نیشنل اسٹیڈیم میں ٹرائلز ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :