فیفا نے گلوبل اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا،گلوبل اسٹیڈیم کے دروازے ورلڈ کپ کے تمام 64میچوں میں مداحوں کے لیے کھلے رہیں گے

ہفتہ 31 مئی 2014 07:10

ریوڈی جینرو ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء)فیفا نے فٹ بال کے مداحوں کو ورلڈ کپ میں وسیع طورپر سماجی رابطے کے لیے گلوبل اسٹیڈیم کا افتتاح کرلیا۔

(جاری ہے)

فیفا نے دنیا بھر میں فٹ بال کے کروڑوں مداحوں کو ورلڈ کپ کی لمحہ بہ لمحہ صور ت حال اور ہر ایکشن سے باخبر رکھنے اور مداحوں کو آپس میں رابطے میں رہنے کے لیے اپنے سماجی ویب سائٹ پر گلوبل اسٹیڈیم فیفا ڈاٹ کام کابا قاعدہ افتتاح کرلیا۔گلوبل اسٹیڈیم کے دروازے ورلڈ کپ کے تمام 64میچوں میں مداحوں کے لیے کھلے رہیں گے جسے مداح کھیل میں ہر نئی پیش رفت اوردوستوں ،کھلاڑیوں ، کوچزاور دنیا بھر میں ان کے ہم نوا ؤں کے ساتھ براراست رابطے میں رہیں گے۔