اشعار سنا کر ریل میں مفت سفر کریں،روس کے عظیم شاعر الیگزینڈر پوشکن کی کسی بھی نظم کے دو اشعار سنا کر سائبیریا کے ایک شہر میں مسافروں کو زیرِ زمین چلنے والی میٹرو ریل سروس میں مفت سفر کرنے کی پیشکش

ہفتہ 31 مئی 2014 07:20

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء)روس کی ریاست سائبیریا کے ایک شہر میں اطلاعات کے مطابق ان مسافروں کو زیرِ زمین چلنے والی میٹرو یا ریل سروس میں مفت سفر کرنے کی پیشکش ہوگی جو روس کے عظیم شاعر الیگزینڈر پوشکن کی کسی بھی نظم کے دو اشعار سنا سکیں۔ایک مقامی ویب سائٹ sib.fm کے مطابق مسافروں کو شعر سنا کر ریل میں مفت سفر کرنے کی پیشکش نووس بریسک شہر میں چھ جون کو کی جائے گی جو الیگزینڈر کا 215واں یومِ پیدائش ہے۔

ریل میں مفت سفر کی پیشکش ان کی یومِ ولادت منانے کی مناسبت سے ہے۔روسی زبان اور ادب کے فروغ کے لیے کام کرنی والی ایک غیر سرکاری تنظیم کی کارکن لاؤدمیلا موناکوا نے کہا کہ اس دن اساتذہ، لائبریریئن، طلبا اور سکول کے بچے نووس بریسک کے ساتھ میٹرو سٹیشنوں کے اندر جانے والوں راستوں میں کھڑے ہونگے جو یہ چیک کریں کہ کیا مسافر اپنے پوشکن کو جانتے ہیں کہ نہیں۔

(جاری ہے)

لاؤدمیلا موناکوا کا کہنا تھا کہ میٹرو سٹیشنوں کے اندر بھی مشاعرے منعقد کیے جائیں گے۔اس تقریب کا انعقاد کرنے والی لاؤدمیلا موناکوا کا کہنا ہے کہ میٹرو سٹیشنوں کے اندر بھی مشاعرے منعقد کیے جائیں گے۔الیگزینڈر پوشکن کو روس کا قومی شاعر اور ملک کی جدید ادب کا بانی سمجھا جاتا ہے۔ ان کی شاعری روس میں نصاب کا مرکزی حصہ ہے۔ملک میں بہت سی لائبریریاں اور گلیاں الیگزینڈر پوشکن کے نام پر ہیں اور نووس بریسک میں بھی کئی مقامات ان کے نام سے منسوب کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :