بلغاریہ ، سابق وزیراعظم کو اعلی پولیس افسر کے خلاف تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کے جرم میں سزا سنا دی گئی

ہفتہ 31 مئی 2014 07:16

صوفیہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء) بلغاریہ میں سابق وزیراعظم تسویتن تسویتانوف کو ایک اعلیٰ پولیس افسر کے خلاف تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کے جرم میں سزا سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق دارالحکومت صوفیہ کی ایک عدالت نے انہیں وزارت عظمیٰ کے دور میں انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور پولیس کو تحقیقات میں تعاون فراہم نہ کرنے کے الزامات کے تحت یہ سزا سنائی۔

خیال رہے کہ 2011ء میں پولیس ایک اعلیٰ پولیس اہلکار کے خلاف منظم جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت تحقیقات کرنا چاہتی تھی اور اس کے لیے اسے اس اعلیٰ افسر کے فون ریکارڈ کرنے کے لیے اجازت درکار تھی، تاہم وزیراعظم نے یہ اجازت نہ دی۔ تسویتانوف کے وکلاء نے اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :