ورلڈ کپ کے آغاز میں دو ہفتے رہ گئے،انتظامات نامکمل ،ملک میں مظاہرے حکام پھر بھی مطمئن، ورلڈ کپ کے شاندار انعقاد سے دنیا کو حیران کردینگے، برازیل

ہفتہ 31 مئی 2014 07:10

ریوڈی جیرو( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء )2014ورلڈ کپ کے آغاز میں دو ہفتے رہ گئے ہیں لیکن فٹبال کی عالمی تنظیم فیفابرازیل کے شہر نٹال اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل نہ ہونے کے سبب سخت پریشان ہیجبکہ برازیلین منتظمین نیہڑتالوں،احتجاجی مظاہروں اورپرتشدد واقعات کے باوجودورلڈ کپ کی تیاریاں دنیا کو حیران کرنے کادعوی کیا۔فیفاورلڈ کپ 12جون کوبرازیل میں شروع ہونے والا ہے لیکن برازیل کے شہر نٹال اسٹیڈیم میں شائقین کے لئے ہزاروں سیٹیں تاحال نہیں لگائی جاسکیں۔

اس ضمن میں فیفا کے سیکرٹری جنرل جیروم والکینیتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کا انعقاد آئندہ ماہ شروع ہونے والا ہے لیکن اب تک نٹال اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل نہیں ہوسکے۔

اسٹیڈیم میں شائقین کیلئے سیٹیں تک نہیں لگائیں گئیں جبکہ 13 جون کو کیمرون اورمیکسکو کے درمیان میچ نٹال اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دسمبر میں برازیل حکام نے فیفا کو تما م انتظامات مکمل ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اب تک انتظامات مکمل نہ ہوسکے جس پر ہمیں سخت تشویش ہے۔

دوسری جانب برازیل میں احتجاجی مظاہروں اور نامکمل انتظامات کے باوجودڈپٹی اسپورٹس منسٹرلوئس فریننڈس کا دعویٰ ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاریاں دنیا کو حیران کردیگی۔ہم پر اعتماد ہیں کہ برازیل میں عالمی ورلڈ کپ کا کامیاب انعقاد کیا جائیگاجس سے نہ صرف پلیئرز بلکہ دنیا بھر کے شائقین بھی حیران رہ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں لیکن میگا ایونٹ کی تیاریوں میں اس کا اثر نہیں پڑیگا۔

ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہم برازیل فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں پرامن احتجاجی مظاہرے کی اجازت تو دے سکتے ہیں لیکن میگاایونٹ کے دوران ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات کی قطعی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایونٹ کیلئیسخت سکورٹی کے انتظامات کئے گئے۔ایونٹ کے دوران ایک لاکھ 60ہزار پولیس تعینات کی جائیگی تاکہ کسی بھی ہنگامی سیکورٹی کی صورتحال سینمٹا جاسکے۔

واضح رہے کہ نٹال اسٹیڈیم ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کریگا جبکہ اسٹیڈیم میں42ہزار شائقین کی بیٹھنے کی جگہ موجود ہے۔ادھر برازیل کے چار بڑے شہروں میں بس ڈرائیورز کی ہڑتال نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ہڑتال کرنے والوں کا موقف ہے کہ ان کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا جائے اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ میکسیکو کے ایک نجومی نے ورلڈ کپ سے قبل پیشگوئی کی ہے کہ میزبان ٹیم برازیل ایونٹ کی فاتح ہوگی

متعلقہ عنوان :