نندی پور بجلی گھر نے پہلے مرحلے میں پچانوے میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع کر دی ،وزیراعظم آج منصوبے کو فعال کرنے کا باضابطہ افتتاح کریں گے

ہفتہ 31 مئی 2014 07:11

گوجرنوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء ) نندی پور بجلی گھر نے پہلے مرحلے میں پچانوے میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے ،وزیراعظم محمد نواز شریف آج ہفتہ کو منصوبے کو فعال کرنے کا باضابطہ افتتاح کریں گے،یہ منصوبہ چار سو پچیس میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو رواں سال دسمبر میں ستاون کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی لاگت سے مکمل ہو گا۔

(جاری ہے)

اس منصوبہ پر چائنہ ڈونگ فینگ الیکٹرک کارپوریشن کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :