سندھ ہائی کورٹ کے چار نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر نے نئے ججز سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں جسٹس شہاب سرکی ، جسٹس عامر رضا نقوی ،جسٹس سعید الدین ناصر اور جسٹس محمد اقبال کلہوڑ شامل ہیں

ہفتہ 31 مئی 2014 07:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء) سندھ ہائی کورٹ کے چار نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر نے نئے ججز سے حلف لیا ۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی پروقار تقریب سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں چار نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ، حلف برداری کی تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، سینئر وکلاء سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر نے نئے ایڈیشنل ججز سے عہدے کا حلف لیا ۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس شہاب سرکی ، جسٹس عامر رضا نقوی ،جسٹس سعید الدین ناصر اور جسٹس محمد اقبال کلہوڑ شامل ہیں ۔ نئے ایڈیشنل ججز کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 33 ہوگئی ہے جبکہ منظور شدہ ججز کی تعداد چالیس ہے ۔

متعلقہ عنوان :