امریکی محکمہ انصاف سوئٹزرلینڈ کے تین بدنام زمانہ بینکوں کو عدالتی اور قانونی طور پر اپنے کھاتوں میں چوری کا مال چھپانے کا الزام ثابت ہونے کے بعد گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

پیر 2 جون 2014 07:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء) چوروں کی جنگ سوئٹزرلینڈ میں قائم بینک دنیا بھر کے شہریوں کو ٹیکس چوری میں معاونت کرتے ہیں ، امریکی محکمہ انصاف نے سوئٹزرلینڈ کے تین بدنام زمانہ بینکوں کو عدالتی اور قانونی طور پر اپنے کھاتوں میں چوری کا مال چھپانے کا الزام ثابت ہونے کے بعد گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق سوئس بینکوں کو دنیا کا واحد ملک ہے جہاں گمنام اکاؤنٹ بھی کھولا جاسکتا ہے دنیا بھر کے سرکاری خزانوں سے کرپشن کے ذریعے چوری کی جانے والی تمام رقوم بالاآخر یہاں چھپا دی جاتی ہیں ان ممالک میں پاکستان ، انڈیا ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، مالدیپ کے علاوہ امریکہ ، جرمنی ، فرانس ، انگلینڈ اور آسٹریا شامل ہیں ۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تاز رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا دنیا کا کرپٹ ترین خطہ ہے ان ملکوں میں غربت بڑھ رہی ہے ۔