پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پرغیرمعمولی حفاظتی انتظامات،غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر سختی سے پابندی، غیر متعلقہ ملازمین کو بھی چھٹی دے دی گئی ،ارکان کو ذاتی گاڑیاں لانے کی اجازت نہ ہوگی، شٹل سروس کے ذریعے لایا جائے گا

پیر 2 جون 2014 07:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پرغیرمعمولی حفاظتی انتظامات کے تحت غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر سختی سے پابندی لگادی گئی ہے اور غیر متعلقہ ملازمین کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے،ارکان کو ذاتی گاڑیاں لانے کی اجازت نہ ہوگی، شٹل سروس کے ذریعے لایا جائے گا۔پارلیمنٹ کے اس مشترکہ اجلاس سے جو (آج)پیر کوہورہا ہے صدر مملکت ممنون حسین پہلی بار خطاب کرینگے ۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا اس حوالے سے سکیورٹی انتہائی سخت کررکھی گئی ہے غیر متعلقہ افراد کو اجلاس میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی اور پارلیمنٹ کے غیر متعلقہ ملازمین کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے تاکہ سکیورٹی کے مسائل پیدا نہ ہوں ۔

ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کیلئے شٹل سروس کے ذریعے پارلیمنٹ پہنچایا جائے گا اور انہیں اپنی ذاتی گاڑیاں لانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ وفاقی وزراء کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے اپنی گاڑیوں میں آئینگے تمام پارلیمنٹرینز کو سکیورٹی اہلکار ساتھ لانے سے منع کردیا گیا ہے اس موقع پر وی آئی پی لاؤنچ کی سکیورٹی انتہائی سخت ہوگی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس کے علاوہ پاکستان رینجرز کو بھی حساس علاقے میں تعینات کیا گیا ہے ۔ میڈیا کیلئے بھی انتہائی کم کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔ صدر ممنون حسین مشترکہ اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کرینگے یہ خطاب اردو میں ہوگا خدشہ ہے کہ صدارتی اجلاس سے اپوزیشن واک آؤٹ کرے گی اور بعد میں پریس کانفرنس کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :