موٹروے سروس ایریا سیال موڑ سرگودھا سے مسلم لیگ (ن) کے ننکانہ صاحب سے منتخب ایم پی ا کے اغواء کے بعد تاحال سراغ نہ مل سکا،تھانہ لکسیاں پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں اغواء کاروں کیخلاف مقدمہ درج، اغواء کی ابتدائی رپورٹ پولیس نے حکومت کو ارسال کردی

پیر 2 جون 2014 07:18

حیدرآباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء) موٹروے سروس ایریا سیال موڑ سرگودھا سے مسلم لیگ (ن) کے ننکانہ صاحب سے منتخب ایم پی ا کے اغواء کے بعد تاحال سراغ نہ مل سکا‘ تھانہ لکسیاں پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں اغواء کاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈی ایس پی کوٹ مومن رضاکار حسین کے مطابق ایم پی اے رانا جمیل حسن خان کے اعواء کے بعد پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں بنادی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ لکسیاں سرگودھا نے ایس ایچ او ملک وقاص کی مدعیت میں ایم پی اے کے اغواء کی ایف آئی آر اغواء اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی طرف سے سرگودھا کے علاقہ سے ایم پی اے کے اغواء کے بعد اعلی سطحی تحقیقات شروع کرتے ہوئے رپورٹ چوبیس گھنٹوں میں طلب کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جلد ہی ٹیم جائے وقوعہ کا بھی معائنہ کرے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ ایم پی اے کے اغواء کی ابتدائی رپورٹ پولیس نے حکومت کو ارسال کردی ہے۔