اسرائیل نے تین ممکنہ فلسطینی وزراء کو مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روک دیا

پیر 2 جون 2014 07:28

غزہ پٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء)اسرائیل نے اتوار کو غزہ پٹی سے تین ممکنہ فلسطینی وزراء کو مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ان افراد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ مستقبل کی یونٹی حکومت کی کابینہ میں شامل ہونے والے ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ا دارے نے اسرائیلی وزیراعظم اور وزارت دفاع سے رابطہ بھی کیا لیکن اْن کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی تصدیقی بیان نہیں دیا گیا۔ ہفتے کے روز فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اعلان کیا تھا کہ مستقبل کی یونٹی حکومت کی کابینہ کا اعلان پیر کے روز کیا جائے گا۔ عباس کے مطابق اسرائیل نے مطلع کیا ہے کہ وہ نئی حکومت کا بائیکاٹ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :