کم آمدنی والے سرکاری ملازمین کو رہائش کی سہولتیں دینے کیلئے پالیسی تیار ، 12جون کو وزیراعظم کو منظوری کے لئے پیش کی جائے ،سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ کو شفاف بنا دیا، اب کرپشن کی ذرہ گنجائش نہیں،عثمان ابراہیم

پیر 2 جون 2014 07:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء)وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے کم آمدنی والے سرکاری ملازمین کو رہائش کی سہولتیں دینے کیلئے پالیسی تیار کر لی ہے جو 12جون کو وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ و تعمیرات بیرسٹر عثمان ابراہیم وزیراعظم نواز شریف کو منظوری کے لئے پیش کریں گے جبکہ وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ کو شفاف بنا دیا ہے اب اس میں کرپشن کی ذرا برابر گنجائش نہیں ہے ۔

اتوار کو خبر رساں ادارے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت ہاؤسنگ پالیسی بنالی ہے اور کم آمدنی والے لوگوں کے گھروں کی تعمیر کے لئے حکمت عملی ترتیب دیدی ہے ، بارہ جون کو وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے ان کے سامنے منظوری کیلئے رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ کو شفاف بنا دیا ہے اب اس میں کرپشن کی ذرا برابر گنجائش نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزارت ہاؤسنگ نے سرکاری مکانوں کے حوالے سے پالیسی ترتیب دیدی ہے جس کی منظوری وزیراعظم سے لینا باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے انتخابات کے دنوں میں جو قوم سے وعدہ کئے تھے اب حکومت ان کی تکمیل کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے ۔

متعلقہ عنوان :