امریکی وزیردفاع اچانک دورے پر افغانستان پہنچ گئے

پیر 2 جون 2014 07:26

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء) امریکا کے وزیر دفاع چَک ہیگل اتوار کے روز غیر متوقع طور پر افغانستان میں بگرام کے امریکی فوجی مرکز پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق وہ اپنے قیام کے دوران کمانڈروں سے افغان فوج کی تربیت اور رواں برس کے اختتام پر غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کے بعد سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے حوالے سے اْن کی استعداد بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔ اْن کے دورے سے ایک روز قبل افغان طالبان نے پانچ سال تک مقید رکھنے کے بعد امریکی فوجی سارجنٹ بووی بیرگ ڈہل کو رہائی دی تھی۔ ایک ہفتہ قبل امریکی صدر بھی بگرام فوجی مرکز پہنچے تھے۔

متعلقہ عنوان :