تھائی لینڈ ، بنکاک شہر میں مظاہروں کے انسداد کے لیے ہزاروں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی

پیر 2 جون 2014 07:26

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء)تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت کے بعد قائم ہونے والی فوجی حکومت نے احتجاجی مظاہروں کی روک تھام کے لیے دارالحکومت بنکاک میں فوج اور پولیس کے ہزاروں سپاہی تعینات کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

کاروباری مقامات کو بند رکھا گیا ہے البتہ موٹر کاروں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ کچھ مقامات پر چھوٹے چھوٹے گروپوں نے فوجی حکومت کے خلاف نعرے بازی کے دوران الیکشن الیکشن کے نعرے بھی لگائے۔ گزشتہ جمعے کو فوجی بغاوت کے سربراہ جنرل پرایْت چن اوچا نے کہا تھا کہ انتخابات منعقد کروانے میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :