جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملے میں جاں بحق دو افراد کے کیس کی سماعت (آج)اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی ،پولیس سٹیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کے ایس ایچ او ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم

پیر 2 جون 2014 07:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء)جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملے میں جاں بحق دو افراد کے کیس کی سماعت (آج)پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ میں پولیس سٹیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کے ایس ایچ او ذاتی طور پر پیش ہوں گے ۔ درخواست گزار کے وکیل مرزا شہزاد گجر عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے درخواست گزار کریم خان کے 2010ء جنوبی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں بیٹا ، بھائی شہید ہوگئے تھے درخواست گزار نے عدالت میں سی آئی اے کے چیف کوبھی فریق بنایا ہوا ہے ۔