قومی ہاکی ٹیم کو ایشین گیمز اور یوتھ اولمپکس میں انٹری مل گئی، ایشین گیمز، یوتھ اولمپکس اورکامن ویلتھ گیمزکیلئے دستوں کوحتمی شکل دیدی گئی ،ایشین گیمزمیں 300 رکنی دستہ ،جبکہ چین میں ہونیوالے یوتھ اولمپکس میں 19رکنی دستہ حصہ لے گا، عارف حسن

پیر 2 جون 2014 07:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء) ورلڈ کپ دوہزار چودہ میں کوالیفائی نہ کرنے والی قومی ہاکی ٹیم کو ایشین گیمز اور یوتھ اولمپکس میں انٹری مل گئی۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز، یوتھ اولمپکس اورکامن ویلتھ گیمزکیلئے دستوں کوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایشین گیمزمیں تین سو رکنی دستہ شرکت کریگا، جبکہ چین میں ہونیوالے یوتھ اولمپکس میں انیس رکنی دستہ حصہ لے گا۔ قومی ہاکی ٹیم عالمی کپ کی طرح کامن ویلتھ گیمز کا بھی حصہ نہیں ہوگی۔ پاکستان کی جانب سے کامن ویلتھ گیمزمیں بہتر رکنی دستہ ایکشن میں دکھائی دے گا۔عارف حسن کے مطابق لوزین میں آئی او سی حکام سے ملاقات نو کے بجائے اب انیس جون کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :