امریکا ، ٹوئٹ کے ذریعے مختلف شہروں میں چھپائی گئی رقم کے اشاروں نے ہلچل مچادی

پیر 2 جون 2014 07:20

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء)امریکا میں ٹوئٹ کے ذریعے مختلف شہروں میں چھپائی گئی رقم کے اشاروں نے ہلچل مچادی ہے۔ سان فرانسسکو کے بعد لاس اینجلس میں چھپائے گئے ایک سو چھیاسی ڈالر بھی ایک شہری ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

لاس اینجلس میں یہ ہلچل زلزلے یا دہشت گردی کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کا ذمہ ٹوئٹر ہے، جس پر نامعلوم شخص کی ٹوئٹ نے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا اور وہ ٹوئٹ میں دیئے گئے اشاروں کی روشنی میں رقم کی تلاش میں نکل پڑے۔

کسی نے پارک کی خاک چھانی تو کوئی واش بیسن میں رقم ڈھونڈتا رہا لیکن یہ مذاق اس وقت سچ ثابت ہوگیا، جب ایک شخص کو ایک سو چھاسی ڈالر لفافے میں چھپے ہوئے مل گئے۔اس سے پہلے نامعلوم شخص کی ٹوئٹر پر ساس فرانسسکو سے بھی ایک شہری کو رقم مل چکی ہے اور اب امریکی بے چینی سے نئی ٹوئٹ کا انتظار کررہے ہیں، تاکہ مال مفت پر عیش کرسکیں۔