آئی پی ایل ساتواں ایڈیشن ، کولکتہ نائٹ رائیڈر نے اعزاز کا دفاع کرلیا،فائنل میں کنگز الیون پنجاب کو3وکٹوں سے شکست

پیر 2 جون 2014 07:11

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء)انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا 2014ء کا ساتواں ایڈیشن فلم سٹار شاہ رخان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرزنے مسلسل دوسری مرتبہ جیت لیا،فائنل میں پریٹی زینٹا کی کنگز الیون پنجاب کو3وکٹوں سے شکست دیدی۔اتوار کو کھیلے گئے آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرزنے ٹاس جیت کرپہلے کنگز الیون پنجاب کوکھیلنے کی دعوت دی ،کنگزالیون پنجاب نے مقررہ 20اوورمیں 199رنزبنائے ، ان کا آغاز سست ہوا تاہم وندامان ساہا نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 55گیندوں پر115رنزکی اننگزکھیلی ان کے ساتھ ایم وہرانے بھی عمدہ بیٹنگ کی اور 67رنز بنائے ۔

کولکتہ نائیٹ رائیڈرزنے 200رنزکے ہدف کے تعاقب میں اننگزکاآغازکیاتوپہلے ہی اوورمیں ان کی پہلی وکٹ گرگی ،اس کے بعدگوتم گھمبیراورمنیش پانڈے کے درمیان اچھی پارٹنرشپ ہوئی ،پانڈے 50گیندوں پر 94رنزبناکرآوٴٹ ہوئے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

کولکتہ نائٹ رائیڈرز19.3 اوورمیں مطلوبہ سکوربناکرآئی پی ایل چیئمپئن بننے کاپھراعزازحاصل کرلیااوراپنے اعزاز کابھرپوردفاع بھی کیا۔منیش پانڈے کو مین آف دی میچ قراردیا گیا ، وسیم اکرم اس ٹیم کے باوٴلنگ کوچ ہیں ۔ رنر اپ کنگز الیون پنجاب کی ٹیم نے پوری ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی لیکن ایونٹ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :