وفاقی حکومت کا 20ارب روپے کا یوتھ لون پروگرام ،رواں مالی سال کے آخری دنوں تک کسی ایک نوجوان کو بھی قرضہ نہ دیا جا سکا

پیر 2 جون 2014 07:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء) وفاقی حکومت کے 20ارب روپے کے یوتھ لون پروگرام کے تحت رواں مالی سال کے آخری دنوں تک کسی ایک نوجوان کو بھی قرضہ نہیں دیا جا سکا ، ہزاروں درخواستوں کی چھان بین میں سے چھ ہزار خوش نصیبوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم سیکرٹریٹ کی ویب سائٹ پر ان کی تفصیل بھی موجود ہے تاہم اس کے باوجود کسی نوجوان کو کوئی قرضہ نہیں مل سکا ہے ۔ ایک لاکھ طالبعلموں کو لیپ ٹاپ بھی نہ مل سکے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان پلاننگ کمیشن نے بھی واضح کیا ہے کہ تربیتی پروگراموں کے حوالے سے کارکردگی صفر رہی بیس ارب ترقیاتی بجٹ میں شامل تھے نہ فنڈ ضائع ہوں گے تاہم صرف فیسوں کی ضمن میں کچھ حد تک پیشرفت ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :