علاقائی دفاتر رات 11 بجے تک کھلے رکھے جائیں اور لوگوں کی داد رسی کی جائے،وزیراعظم کی اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کوہدایات جاری

پیر 2 جون 2014 07:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لیگی ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اپنے اپنے حلقوں کے لوگوں سے قریبی روابط استوار کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ علاقائی دفاتر صبح 9 بجے سے رات 11 بجے تک کھلے رکھے جائیں اور لوگوں کی داد رسی کی جائے۔

(جاری ہے)

لیگی ارکان پارلیمنٹ کے قریبی ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا ہے کہ وزیراعظم نے سیاسی اتحاد کی تشکیل کے پیش نظر ارکان پارلیمنٹ کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جس کے تحت ان کے اپنے حلقوں میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا کہا گیا ہے۔

جاری ترقیاتی کاموں کوبھی جلد از جلد مکمل کرنے کا کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :