کاکروچ سکینڈل کا ڈراپ سین، میگابائٹ آج پارلیمنٹ ہاؤس کا کیفے ٹیریا سنبھال لے گی

پیر 2 جون 2014 07:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء) پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا میں کیچپ اور سٹینڈوچ سے کاکروچ نکلنے کے بعد چیئرمین سینٹ نے حنیف راجپوت کا کیٹرنگ کا ٹھیکہ ختم کرکے میگا بائٹ کو ٹھیکہ دے دیا ہے جو (آج)پیر سے باقاعدہ کام شروع کر دے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گزشتہ دنوں میں ارکان اسمبلی کے کیفے ٹیریا سے پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر شازیہ مری کے مہمانوں کی ٹیبل پر رکھے بند کیچپ میں سے مرا ہوا کاکروچ برآمد ہوا ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کمیٹی کی میٹنگ کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سینڈوچ کی پلیٹ میں سے کاکروچ برآمد ہوا کھانے کے گرتے معیار کے حوالے سے بڑھتی ہوئی شکایت کے پیش نظر کیفے ٹیریا کا ٹھیکہ منسوخ کردیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ چیئرمین سینٹ نے ارکان اسمبلی کے کیفے ٹیریا کا ٹھیکہ میگا بائٹ نامی کمپنی کو دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :