روزانہ دو آلو بخاروں کے استعمال سے موٹاپے میں کمی لائی جا سکتی ہے،برطانوی تحقیق

جمعرات 5 جون 2014 03:57

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء)عام طور پر ڈرائی فروٹ کا استعمال موٹاپے کاسبب بنتا ہے لیکن نئی تحقیق میں آلو بخارے کو موٹاپے میں کمی لانے کیلئے مددگار قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ کی لیور پول یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ دو آلو بخاروں کا استعمال کر کے موٹاپے کے شکار افراد اپنے وزن میں کمی لاسکتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آلو بخارے میں موجود فائبر انسان کو بھوک کا احساس نہیں ہونے دیتا ہے جس کی وجہ سے کھانے کا استعمال کم ہوجاتا ہے۔