نئی دہلی ،سابق بھارتی وزیرخزانہ یشونت سنہا بجلی دفاتر پر دھاوابولنے پر گرفتار، جیل منتقل

جمعرات 5 جون 2014 03:54

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء)بھارت کی ایک عدالت نے سابق بھارتی وزیرخزانہ یشونت سنہا کو بجلی دفاتر پر دھاوا بولنے کے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق بھارتی وزیر خزانہ پر الزام ہے کہ انہوں نے300 مظاہرین کے ہمراہ ایک بجلی کے دفاتر پر دھاوا بھول کر آفس میں موجود منیجر کو زدوکوب کیا اور اسے رسیوں سے باندھ دیا تھا ۔عدالت نے اپنے ابتدائی فیصلے میں یشونت سنہاو دیگر 54 افراد کو ان کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :