مچھ انتظامیہ نے جعفر ایکسپریس کو تخریب کاری کا نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام بنادیا ،برساتی پل کے نیچے نصب40کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا، کوئٹہ سے راولپنڈی ، لاہور اور کراچی جانیوالی ٹرینوں کو روک لیا گیا ،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 5 جون 2014 03:49

کوئٹہ/ مچھ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء)مچھ انتظامیہ نے جعفر ایکسپریس کو تخریب کاری کا نشانہ بنانے منصوبہ ناکام بناتے ہوئے برساتی پل کے نیچے نصب40کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا کوئٹہ سے راولپنڈی ، لاہور اور کراچی جانیوالی جعفر ایکسپریس ، اکبر بگٹی ایکسپریس سمیت بولان میل کو کولپور اور سپزن ریلوے اسٹیشن روک لیا گیا جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مچھ انتظامیہ کو اطلاع ملی کہ کوئٹہ سبی ریلو ے ٹریک پر تخریب کاری کی غرض نا معلوم افراد نے بم نصب کر رکھا ہے بم اطلاع ملنے پر فرنٹیئر کور نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل کے عملے کو کوئٹہ سے طلب کر لیا اور کوئٹہ سے جانیوالی ٹرینوں کو کولپور ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا

بم ڈسپوزل ٹیم کے عملے نے ریلوے ٹریک پر کلی نمبر223 کے نیچے نصب کیا جانیوالا40کلو گرام وزنی بم برآمد کر کے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا بم ڈسپوزل ذرائع کے مطابق بم40کلو گرام وزنی تھا جس میں کیمکل ، پوڈرملا ہوا تھا اور ریموٹ کنٹرول اور ڈبل ڈیٹونیٹر کے ساتھ نصب کیا گیا تھا اگر خدانخواستہ دشمن عناصر اس تخریب کاری کے منصوبے میں کامیاب ہو جاتے توبہت بڑی تباہی پھیلتی بم کی اطلاع کے بعد کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس اور اکبر بگٹی ایکسپریس کو کولپور ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا جعفر ایکسپریس بم ناکارہ بنانے کے بعد چار گھنٹے20منٹ اور اکبر بگٹی ایکسپریس کو3گھنٹے50منٹ اسی طرح کوئٹہ سے کراچی جانیوالی بولان میل کو سپیزنڈ ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا تمام ٹرینوں کو کئی گھنٹوں کی تاخیر سے اپنی منزل کی جانب روانہ کیا گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو شد ید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بم ڈسپوزل اور سیکورٹی فورسز کے کے عملے نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔