دبئی پولیس نے اپنے سپر کار فلیٹ میں سپر بائیک کا اضافہ کر لیا ، نئی سپربائیک کین ایم سپائیڈر کو پولیس کے معمول کے کام میں استعمال کیا جا سکتا ہے

جمعرات 5 جون 2014 03:59

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء)دبئی پولیس نے اپنے سپر کار فلیٹ میں بیش قیمت لیمبور گنیز، مرسیڈیز، بینٹلیز، بوگاٹیس اور فراری کاروں کے بعد اب ''سپر بائیک'' کا اضافہ کیا ہے۔اس نئی سپربائیک ''کین ایم سپائیڈر'' کو پولیس کے معمول کے کام میں استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اس کو سیاحتی اور ثقافتی مقامات میں استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دبئی پولیس کے سربراہ میجر جنرل خامس مطر المزینہ نے بتایا ہے کہ نئی بائیک کا بڑا مقصد شہر میں سیاحتی علاقوں میں سکیورٹی میں اضافہ کرنا ہے۔

اس کی مدد سے ان جگہوں پر سریع الحرکت آمد کو یقینی بنایا جا سکے گا۔اول الذکر تمام بیش قیمت کاریں دبئی پولیس کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور ریسکیو کا حصہ ہیں۔ ان پر سبز اور سفید رنگ کا پینٹ کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ دبئی پولیس فورس کے پاس دس میٹر لمبی کشتی''سپر بوٹ'' بھی ہے۔ اس کو دبئی میں اس سال منعقدہ بوٹ شو میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :