انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری، آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر، پاکستان کا چوتھا نمبر ، ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار، بیٹسمینوں میں پاکستانی کپتان مصباح الحق 9ویں نمبر، باوٴلنگ میں سعید اجمل کی پہلی پوزیشن برقرار

جمعرات 5 جون 2014 03:41

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے، آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔دبئی سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق طویل طرز کی کرکٹ پر کینگروز کا راج بدستور قائم ہے جنہوں نے ایک سو تیئئیس پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر اپنا حق ملکیت ثابت کیا ہے، جنوبی افریقا کی دوسری پوزیشن ہے، جب کہ ایک سو چار پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔

چوتھی پوزیشن پر موجود پاکستان کے پوائنٹس ایک سو تین ہیں۔بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے اور سری لنکا ساتویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز آٹھویں، زمبابوے نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔ آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

(جاری ہے)

ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا سرِفہرست ہے جبکہ سری لنکا تیسرے سے دوسرے نمبرپر اور بھارتی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی۔

ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ بیٹسمینوں میں ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں جبکہ اے بی ڈی ویلیرز دوسرے نمبر پر۔ پاکستان کے کپتان مصباح الحق کی ون ڈے بیٹسمینوں میں نویں پوزیشن ہے۔ون ڈے بولرز میں سعید اجمل کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے جبکہ ڈیل اسٹین کا دوسرا نمبر ہے۔