سندھ میں ممکنہ دہشت گردی، وزارت داخلہ کی جانب سے صوبائی حکومت کو سیکورٹی خدشات کے حوالے سے خط ارسال

جمعرات 5 جون 2014 03:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء)وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سندھ حکومت کو سیکورٹی خدشات کے حوالے سے خط ارسال کر دیا گیا ۔ارسال کئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیمیں صوبہ سندھ میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ارسال کیے گئے خط میں صوبائی حکومت اس بات کی خصوصی کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ سندھ بھرمیں باالخصوص شہر کراچی میں قائم اہم مذہبی مقامات، سرکاری عمارات و دفاتر، حساس تنصیبات اور عوامی مقامات کی سکیورٹی کو فوری طور پر سخت کر دیں ۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ارسال کئے گئے خط میں ااس بات کی بھی تاکید کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت سکیورٹی سخت کرنے کے علاوہ مثبت سیکیورٹی اقدامات اور ایمرجنسی پلان مرتب کرے۔ اس ہدایت کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ قانون نافذ کرنیو الے کو ہدایت کی ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔ حساس اور عوامی مقامات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور اسنیپ چیکنگ کو بڑھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :