جعفرآباد، سیکورٹی فورسز اور نا معلوم حملہ آوروں میں شدید جھڑپوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق ، شدید زخمی

جمعرات 5 جون 2014 03:49

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء)پٹ فیڈر اور آر ڈی 238میں سیکورٹی فورسز اور نا معلوم حملہ آوروں میں شدید جھٹرپوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق ایک شدید زخمی علاقہ میدان جنگ بنا رہا لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، تفصیلات کے مطابق جعفرآباد اور سوئی کے سرھدی علاقے پٹ فیڈر اور آر ڈی 238میں سیکورٹی فورسز اور نا معلوم افراد کے درمیان دوسرے روز بھی شدید جھڑپو ں کا سلسلہ ہوا فائرنگ کی زد میں آکر بارہ سالہ بچی زینت ٹانوری اس کی بہن حمیدہ ٹانوری شدید زخمی ہوئی ہیں زخمی ہونے والے بچی کو سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کیا گیا جہاں پر ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے سیکورٹی فورسز اور نا معلوم افراد میں جھڑپوں سے علاقہ میدان جنگ بن گیا ہے جس سے لوگوں میں شدید خوف وحراس پایا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق نا معلوم حملہ آوار سیکورٹی فورسز پر بھاری ہتھیار استعمال کر رہے ہیں جس سے سیکورٹی فورسز کو نا معلوم حملہ آوروں کو گرفتار کرنے میں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :