ترکی نے یو ٹیوب پر عائد پابندی اٹھالی

جمعرات 5 جون 2014 03:58

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء) ترکی نے یو ٹیوب پر عائد پابندی اٹھالی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کے تحت یو ٹیوب پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا کہنا ہے کہ یہ پابندی آزادی اظہار رائے کیخلاف ہے۔

متعلقہ عنوان :