کراچی میں 2012ء میں مختلف واقعات میں جاں بحق ایم کیو ایم کے 136 کارکنوں کے ورثاء کو دو لاکھ روپے فی کس معاوضے کی ادائیگی کی منظوری

جمعرات 5 جون 2014 03:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء)وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں 2012ء میں مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے 136 کارکنوں کے ورثاء کو دو لاکھ روپے فی کس معاوضے کی ادائیگی کی منظوری دید ی ہے۔ محکمہ خزانہ نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے 2 کروڑ 72 لاکھ روپے کا چیک کمشنر کراچی کو جاری کردیا ہے ، جو انہیں موصول ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ 2012ء میں مختلف واقعات میں ایم کیو ایم کے 136 کارکن جاں بحق ہوئے تھے ان کارکنان کے معاوضے کی ادائیگی کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ نے جسٹس (ر) زاہد قربان علوی کی سربراہی میں ایک کمیشن تشکیل دیا تھا جس نے اپنی رپورٹ میں ان جاں بحق ہونے والے 136 خاندانوں کے کوائف کا جائزہ لیا اور فی خاندان کو دولاکھ روپے معاوضہ جاری کرنے کی سفارش کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس سمری کو منظور کرلیا ، جس کے بعد متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے چیک محکمہ خزانہ کی جانب سے کمشنر سیکرٹریٹ کو موصول ہوگیا ہے اور اب ان جاں بحق افراد کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کرینگے۔

متعلقہ عنوان :