12000 میں ایک گھر کا بجٹ بنا کر دکھائیں ، پریس کانفرنس میں صحافی کا اسحاق کو چیلنج ، عوام کو مصیبتیں ہم نے تو نہیں دیں نہ ہماری وجہ سے آئی ہیں ،تنخواہوں میں مزید اضافہ نہیں کرسکتے ،قرضے لینے پڑتے ہیں ، اسحاق ڈار کا جارحانہ جواب

جمعرات 5 جون 2014 03:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے وزیر خزانہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک بھر میں کم سے کم تنخواہیں 12000 روپے ماہانہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے وہ اس تنخواہ میں ایک گھر کا بجٹ بنا کر دکھائیں جس پر وزیر خزانہ نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مصیبتیں ہم نے تو نہیں دیں نہ یہ ہماری وجہ سے آئی ہیں تاہم فوراً ہی اپنے آپ پر قابو پاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درحقیقت یہ مصیبتیں ماضی کی حکومتوں کی دی ہوئی ہیں ان کو حل کرتے کرتے وقت تو لگے گا ۔

(جاری ہے)

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی آمدن سولہ یا اٹھارہ ہزار روپے ماہانہ ہے گھر تو اس میں بھی چلانا مشکل ہے تاہم حکومت اس حد تک ہی امداد کرسکتی ہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تنخواہوں میں مزید اضافہ نہیں کر سکتے تھے اس کیلئے مزید قرضے لینے پڑتے اور مالیاتی خسارہ بڑھتا ۔

متعلقہ عنوان :