شفافیت اور میرٹ پر ہماری حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، اسحاق ڈار ، تعلیمی اخراجات واپسی سکیم سے 36ہزار طلبہ مستفید ہونگے،یوتھ قرضہ سکیم کی تقریب سے خطاب

جمعرات 5 جون 2014 03:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شفافیت اور میرٹ پر ہماری حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، تعلیمی اخراجات واپسی سکیم سے 36ہزار طلبہ مستفید ہونگے ۔ یوتھ قرضہ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیمی اور معاشی مشکلات کو حل کررہے ہیں اس سال دو لاکھ خاندانوں کو چھوٹے قرضے دینگے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم غریب طبقے کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں نوجوانوں کے لیے چھ میں سے پانچ سکیموں پر عملدرآمد کررہے ہیں تعلیمی اخراجات واپسی سکیم سے چھتیس ہزار طلباء مستفید ہونگے جنہیں واپسی کے لیے رقم وزارت خزانہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو فراہم کردی ہے ۔ ذہین بچوں کے لیے لیپ ٹاپ کی رقم بھی ایچ ای سی کو فراہم کردی ہے شفافیت اور میرٹ پر ہماری حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔

حکومت کی اولین ترجیح اور غریب اور پسے ہوئے طبقے کی مدد کرنا ہے عام آدمی کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائینگے ۔ ایک لاکھ بیس ہزار افراد کو تربیت فراہم کی جائے گی رواں سال بجٹ میں دو لاکھ خاندانوں کیلئے قرضہ حسنہ کیلئے ساڑھے تین ارب روپے مختص کئے گئے ہیں وزیراعظم کی قیادت میں تمام اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :