جلالپوربھٹیاں، پی ٹی آئی کو اپنی کامیابی راس نہیں آئی ،ممبر صوبائی اسمبلی کے حلف اٹھانے سے قبل ہی قتل وغارت شروع

جمعرات 5 جون 2014 03:53

جلالپوربھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء) پی ٹی آئی کو اپنی کامیابی راس نہیں آئی ،ممبر صوبائی اسمبلی کے حلف اٹھانے سے قبل ہی قتل وغارت شروع کردی۔حلقہ پی پی 107میں ضمنی الیکشن کے روز مسلم لیگ(ن) کے افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے پی ٹی آئی کے رہنماء کے حمائتیوں نے مسلم لیگ(ن) کے رہنماء کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ اسکے ساتھی کو زخمی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق 29مئی کو حلقہ پی پی 107میں ضمنی الیکشن کے دوران جلالپوربھٹیاں کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ گاہراہ کے پولنگ اسٹیشن نمبر61پر پی ٹی آئی کے رہنماء رائے عبدالرؤف عرف رائے حق نواز جو کہ الیکشن میں آزاد امیدوار بھی تھے اور مسلم لیگ (ن) کے رائے شکیب اللہ وغیرہ سے تلخ کلامی ہوئی جس پر مسلم لیگ(ن) کے شکیب اللہ نے رائے حق نواز پر فائرنگ کردی جس وہ بری طرح زخمی ہوگیا اور اسکی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

(جاری ہے)

جس پر تھانہ جلالپوربھٹیاں میں تحریک انصاف کے رہنماء رائے باطے خاں ہمراہ لیاقت علی،سلطان احمد،حبیب اللہ،رائے حق نوازمضروب کیجانب سے ملزمان شکیب اللہ،منصب علی ،شعیب،ضیغم اور احمد شیر کیخلاف مقدمہ درج ہوا،

جسکی آج تھانہ جلالپوربھٹیاں دونوں فریقین کے درمیان تفتیش تھی ۔تفتیش کے بعد مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے دونوں فریقین تھانہ سے باہر نکل گئے۔

مقتول رائے شکیب اللہ اپنے کزن رائے محمد خالد کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل پر سواراپنے گاؤں جارہے تھے کہ پیچھے سے ایک تیز رفتار گاڑی جس میں پی ٹی آئی کے رائے باطے خاں ہمراہ لیاقت علی،سلطان احمد،حبیب اللہ بیٹھے تھے جنہوں اندھادھند فائرنگ کردی جس سے شکیب اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکاساتھی رائے محمد خالد زخمی ہوگیا۔تھانہ جلالپوربھٹیاں ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقہ بھر میں چھاپے ماررہی ہے۔