شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مختلف علاقوں سے 5لاشیں برآمد جبکہ الیاس گوٹھ میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق

جمعرات 5 جون 2014 03:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء)شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مختلف علاقوں سے 5لاشیں برآمد جبکہ الیاس گوٹھ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جیکسن کے علاقے ایم ٹی خان روڈ بحریہ کمپلیکس نمبر3کے بیت الخلاء سے 22سالہ یاسرولد کنگل خان کی گولیاں لگی لاش ملی۔ مقتول بحریہ سیکورٹی ایجنسی کا گارڈ تھا ۔

پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے ۔بن قاسم تھانے کی حدود مری روڈ پیر بخاری فارم ہاوٴس کے قریب سے 30سالہ شخص کی سربریدہ ہاتھ پاوٴں بندھی بوری بند لاش ملی ۔یہ لاش 10دن پرانی ہے ۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کردیا گیا ۔منگھوپیر کے علاقے پختون آباد سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہاتھ پاوٴں بندھی تشددزدہ نوجوان کی لاش ملی ۔

(جاری ہے)

تاہم مقتول کی شناخت نہ ہوسکی ۔بریگیڈ تھانے کی حدود صدر پارکنگ پلازہ کے عقب سے 2نوجوانوں کی تشددزدہ لاشیں ملیں ۔تاہم نوجوانوں کی شناخت نہ ہوسکی ۔دونوں کی عمریں 25سے 30سال بتائی جاتی ہیں ۔لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کردیا گیا ۔لیاقت آباد کے علاقے الیاس گوٹھ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 35 سالہ شریف بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، جسے محمدی مسجد الیاس گوٹھ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :