بی جے پی کی آٹھ مرتبہ رکن پارلیمنٹ رہنے والی سیویترا مہاجن لوک سبھا کی 16 ویں سپیکر منتخب ہوگئیں

ہفتہ 7 جون 2014 05:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جون۔2014ء) بی جے پی کی آٹھ مرتبہ رکن پارلیمنٹ رہنے والی سیویترا مہاجن لوک سبھا کی 16 ویں سپیکر منتخب ہوگئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاجن بلامقابلہ پارلیمنٹ کی سپیکر منتخب ہوئی ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے نومنتخب سپیکر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ اپنے دوستانہ روئیے کیساتھ آپ بطور سپیکر اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں گی۔

متعلقہ عنوان :