اوبامہ کا مغوی فوجی کی رہائی کیلئے معاہدے پر معافی سے انکار، واشنگٹن میں سیاسی ہلچل پیدا

ہفتہ 7 جون 2014 05:03

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جون۔2014ء)امریکی صدر باراک اوبامہ نے گزشتہ روز امریکی فوج کے سارجنٹ بوبرگدال کی رہائی کے لئے طالبان سے معاہدے پر کسی معذرت سے مطلقاً انکار کردیا جس سے واشنگٹن میں سیاسی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے ایک موقع دیکھا اور اس سے فائدہ اٹھایا اور میں اس کے لئے کوئی معذرت نہیں کروں گا ، یہ بات اوبامہ نے برسلز میں جی سیون کانفرنس کے موقع پر نیوز کانفرنس میں بتائی ۔

اوبامہ نے ری پبلکن اور بعض مقامی اتحادیوں کی جانب سے کانگریس کو پانچ طالبان قیدیوں کے بدلے برگدال ، جو پانچ سال تک ان کی حراست میں رہا ، کی رہائی پر مکمل اعتماد میں نہ لینے پر ہونیوالی تنقید پر بھی بات کی ۔اوبامہ نے کہا کہ میں واشنگٹن میں پیدا ہونیوالے اختلافات یا تنازعات سے حیران نہیں ہوں ، وہ اس مشق کے لئے ضروری تھا ۔

متعلقہ عنوان :