سمر کیمپ میں شریک 40 کرکٹرز کا فٹنس ریکارڈ تیار ، ہر کھلاڑی کو فٹنس کی بہتر کے لئے ایک مفصل پروگرام دیا گیا ،کھلاڑیوں کو پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت

ہفتہ 7 جون 2014 04:39

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جون۔2014ء)لاہور میں سمر کیمپ کے اختتام پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیمپ میں شریک 40کھلاڑیوں کا فٹنس ریکارڈ تیار کرلیا ہے اور ہر کھلاڑی کو فٹنس کی بہتر کے لئے ایک مفصل پروگرام دیا گیا ہے۔اور کھلاڑیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اس پروگرام پر سختی سے عمل در آمد کریں۔ستمبر میں کھلاڑیوں کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا اور جن کھلاڑیوں کا فٹنس لیول مطلوبہ معیار سے کم ہوگا اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق بدھ کو ہونے والے الوداعی عشائیہ میں معین خان،محمد اکرم اور پوری سلیکشن کمیٹی اور کیمپ کے سپورٹ اسٹاف نے شر کت کی۔ فٹ بال میچ ہوا اور تمام کھلاڑیوں کو کیمپ کی ویڈیو دکھائی گئی۔کھلاڑیوں پر واضح کردیا گیا ہے کہ انہیں ٹارگٹ حاصل کرنا ہوگا۔کھلاڑیوں کو معین خان اور محمد اکرم کی موجودگی میں ٹرینرز نے کہا ہے کہ وہ اس ٹریننگ پروگرام کو پھیلائیں اور اس پر عمل کرنے والے کھلاڑیوں کو انعام بھی ملے گا۔

متعلقہ عنوان :