بلوچستان حکومت نے18ماہ بعد ڈبل سواری پر پابندی اٹھا لی ،خضدار میں 19 جون تک توسیع کر دی گئی

ہفتہ 7 جون 2014 04:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جون۔2014ء )بلوچستان حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی اٹھا لی کوئٹہ کے شہریوں نے آٹھ سال جبکہ دیگر اضلاع کے شہریوں نے 18 ماہ بعد سکھ سانس لیا تاہم خضدار میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری برقرا ر ہے26اگست کے بعد کوئٹہ شہر میں موٹر سائیکل پر ٹارگٹ کلنک تسلسل کے ساتھ شروع ہوا تو امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی جس کے بعد پابندی کی مدت میں مسلسل آٹھ سالوں تک توسیع کی جاتی رہی

جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں 13 جنوری 2013 ء میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کیا گیااس دوران ڈبل سواری کی خلاف وزری پر ہزاروں موٹر سائیکل سواروں کو جرمانے بھی کئے گئے تاہم موجودہ حکومت میں حالات میں قدر بہتری آنے کے بعد محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کی جانب ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی آئندہ احکامات تک فوری طور پراٹھالی گئی ہے لیکن محکمہ داخلہ کی جانب سے پابندی اٹھانے کے باوجود ڈپٹی کمشنر خضدار وحید شاہ کا کہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر خضدار میں29جون تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔

متعلقہ عنوان :