گرمی کی شدت برقرار،ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقوں میں سورج آگ برساتار ہا، لاڑکانہ میں پارے نے نصف سنچری مکمل کر لی

ہفتہ 7 جون 2014 04:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جون۔2014ء )ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقوں میں سورج آج بھی آنکھیں دکھاتا رہا۔ لاڑکانہ میں پارے نے نصف سنچری مکمل کر لی۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے اور اتوار کو صرف بالائی علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی کی نوید سنائی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب میں سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ساہیوال ڈویژن۔

بالائی سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد ڈویژن سبی ڈویژن اور تربت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ جیکب آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49، بھکر، نور پور تھل، تربت، روہڑی، سبی، سکھر اور موہنجوداڑو 48، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، حیدر آباد، اوکاڑہ، شہید بینظیر آباد اور شور کوٹ 47، لاہور، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، ساہیوال اور خان پور 46، میر پور خاص، مٹھی، فیصل آباد، ملتان، منڈی بہاوٴالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چھور، جوہر آباد، قصور، سرگودھا اور دالبندین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام اباد اور مظفر آباد میں میں درجہ حرارت 41، کوئٹہ 36 اور گلگت میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :