قتل کا الزام، 17 بھارتی پولیس اہلکاروں پر جرم ثابت

ہفتہ 7 جون 2014 05:04

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جون۔2014ء)بھارت میں 17 پولیس اہلکاروں پر ایک شخص کو اغوا کرنے اور قتل کرنے کا جرم ثابت ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق ملازمت کا متلاشی ایک 17 سالہ نوجوان پولیس کی حراست میں ہلاک ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

نئی دہلی کی عدالت نے بتایا کہ ان اہلکاروں کو سزا پیر کے روز سنائی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ان پولیس اہلکاروں کو سزائے موت دی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس شخص کی ہلاکت کا واقعہ دیہرادْن نامی علاقے میں پیش آیا تھا، تاہم مقتول کے والد کی درخواست پر اسے نئی دہلی منتقل کر دیا گیا تھا۔ مقتول کے والد کا موقف تھا کہ اسے دیہرادْن میں انصاف نہیں مل سکتا۔

متعلقہ عنوان :