پاکستان کرکٹ بورڈ نے مردوں کے بعد خواتین کرکٹرز کے بھی سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

ہفتہ 7 جون 2014 04:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جون۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز کے بعد خواتین کرکٹرز کے لیے بھی سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا۔ کپتان ثناء میر کو اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ بائیس خواتین کرکٹرز کو چار کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اے کیٹیگری کی آٹھ ویمن کرکٹرز میں کپتان ثناء میر سمیت ، نین عابدی ، سعدیہ یوسف ، ندا راشد، بسمہ معروف ، بتول فاطمہ ، اسماویہ اقبال ، جویریہ ودود شامل ہیں۔

بی کیٹیگری میں ناہیدہ خان ، قانیطہ جلیل ، سمیعہ صدیقی کے نام شامل ہیں۔ سی کیٹیگری میں جویریہ رؤف ، ثانیہ اقبال ، مارینا اقبال ، سدرہ امین کو رکھا گیا ہے جبکہ کیٹیگری ڈی میں ربیعہ شاہ ، انعم امین ، ارم جاوید ، ڈیانا بیگ ، کنول فرانسس ، نائلہ ناظر ، فریحہ محمود کے نام شامل ہیں۔ اس آخری کیٹیگری میں شامل خواتین کرکٹرز کو وظیفہ ملے گا۔