اٹلی کا ٹیلنٹ شو ایک نن نے جیت لیا

ہفتہ 7 جون 2014 05:06

روم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جون۔2014ء)ایک پچیس سالہ نن نے اٹلی کا معروف ٹیلنٹ شو جیت لیا ہے۔ کتھولک راہبہ کرسٹینا اس وقت خبروں کا مرکز بنیں جب انہوں نے رواں برس کے آغاز پر وائس آف اٹلی نامی پروگرام میں گیت گایا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا یہ گیت یو ٹیوٹ پر پچلس ملین مرتبہ دیکھا گیا۔ کرسٹینا میلان میں رہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ کلیسا کو عام لوگوں کے قریب لانا ہے اور وہ ان کے پیغام پر عمل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مقابلہ جیتنے کے بعد وہ دوبارہ مذہبی سرگرمیوں پر توجہ دیں گی۔