لاہور، ”قومی وسائل قوم کی امانت“،وزیراعلیٰ کی ذاتی کاوش سے ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی خریداری میں 8 کروڑ روپے کی بچت

بدھ 11 جون 2014 07:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء)وسائل کو قوم کی امانت سمجھنے اور سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی کوباکفایت طریقے سے خرچ کرنے کی ایک مثال اس وقت سامنے آئی جب وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ذاتی دلچسپی لیکر ذہین طلبہ کیلئے لیپ ٹاپس کی خریداری کے حوالے سے بولی دینے والی کمپنی سے مذاکرات کر کے لیپ ٹاپس کی قیمت مزید کم کرائی جس سے سرکاری خزانے کو تقریباً 8 کروڑ روپے کا فائدہ پہنچا-

صوبائی سیکرٹری ہائیرایجوکیشن عبداللہ خان سنبل نے بولی دینے والی فرم سے مذاکرات اورقیمت کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب کے لیپ ٹاپس فراہم کرنے والی کمپنی سے مذاکرات کے بعد حکومت پنجاب کی طرف سے ایک لاکھ لیپ ٹاپس خریدنے کے معاہدے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اعلی نمبروں کے ساتھ میٹرک کا امتحان پاس کرنے والے ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپس فراہم کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :