میکسیکو،پولیس کو پک اپ ٹرک سے چھ لاشیں برآمد

بدھ 11 جون 2014 07:06

کلیاکن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء)شمال مغربی میکسیکو میں پولیس کو گزشتہ روز ایک پک اپ ٹرک سے گولیوں سے بارہ چھلنی زدہ لاشیں ملی ہیں،یہ نعشیں جن کی شناخت نہیں کی گئی ہے،منشیات کی سمگلنگ کے گروپ سینالوا کے بائی گڑھ ریاست سینالوا سے برآمد کی گئی ہیں،یہ بات حکام نے کہی ہے۔ریاست کے اٹارنی جنرل مارکو انتونیو ہیگورا گومز نے کہا کہ ان نعشوں پر گولیوں کے نشان ہیں اور ان کے جسموں پر تشدد کے نشان بھی پائے گئے ہیں،یہ نعشیں گاڑی کے ڈبل کیب اور پچھلی نشست پر پڑی پائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ گاڑی سان اگتاسپو کے شہر میں پائی گئی،بعض نعشیں سیاہ لباس میں ملبوس تھیں۔ہیگورا نے بتایا کہ ابھی ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے،منشیات کی سمگلنگ کے متحارب گروپ زیتاس کے ارکان اپنے مسلح محکموں کے دوران عموماً سیاہ لباس پہنتے ہیں۔منشیات کی سمگلنگ کے گروپ سینالوا کے رہنما جوا کوئن”ال چاپو“گزمین کی فروری میں گرفتاری کے بعد سے شمالی میکسیکو میں تشدد بھرک اٹھا ہے۔گزمین کو دنیا میں منشیات کو سمگلنگ کا انتہائی طاقتور سردار خیال کیا جاتا ہے۔ایک شخص کو جسے مبینہ طور پر چی ہوا ہوا کے شمالی علاقے میں اس گروپ کا اعلیٰ لیڈر خیال کیا جاتا ہے،ہفتے کو گرفتار کیا گیا ہے،اس کا نام ژوان کارلوس روپز لوپز ہے۔

متعلقہ عنوان :